شیخ رشید نے کہا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے 3 کروڑ روپے میں ٹکٹ لیا اس مؤقف پر قائم ہوں

شیخ رشید نے کہا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے 3 کروڑ روپے میں ٹکٹ لیا اس مؤقف پر قائم ہوں

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدوار کے تین کروڑ روپے دے کر ٹکٹ حاصل کرنے کے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں.

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں کہا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں۔

کا کہنا تھاکہ تین کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں۔

خیال رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 پنڈی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے مدمقابل ن لیگ کے حنیف عباسی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہریار ریاض ہیں۔

اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پی ٹی ائی کے اتحادی تھے اور امید کی جا رہی تھی کہ ان کے مقابلے میں پی ٹی ائی اپنا نمائندہ کھڑا نہیں کرے گی مگر شیخ رشید کے ساتھ پی ٹی ائی کے امیدوار اور مسلم لیگ نون کے امیدوار سے مقابلہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top