23 مارچ؛ کسی بھی جارہیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں صدر آصف علی زرداری

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے تمام سٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام و ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں
شکرپڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں یومِ پاکستان کے مناسبت سے ہونے والی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مملکت کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا پاکستانی قوم اور مصلح افواج کسی بھی جارحیت کو جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں یا کسی اور گروپ کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا پاکستان عالمی امن اور تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ہم ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں اور پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج کی یہ ولولہ انگیز پریڈ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے ہمارے قومی جذبوں اور امنگوں کے عکاس ہیں ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ موثر حکمت عملی دانشمندانہ انتظام صوبوں اور وفاق کے مابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا قوم مایوس نہ ہو ہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط اور خود کفیل بنانے کے لیے پر عزم ہیں معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایا جا چکا۔ ہمیں انسانی وسائل کی طرف ہنر مندی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، ترقی اور گڈ گورننس پر توجہ دینا ہوگی۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے تمام سٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام و ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم بھارت کے تمام غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے کشمیری عوام کو یقین دلاتا ہوں پاکستان حق خود ارادیت کی جائز جد و جہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا غزہ میں جاری تشدد اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہری تشویش ہے بین الاقوامی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کرائے اور اسرائیل کو ظالمانہ اقدامات سے روکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top