دستک ایپ عوام کی دہلیز پر عوامی سہولیات کی دستیابی کا واحد منصوبہ.
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کی جانے والی دستک ایپ کے بارے میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد دستک ایپ کے ذریعے سے گھر کی دہلیز تک تمام تر سہولیات کے ذریعے زندگیوں کو تبدیل کرنا ہے۔
گھر کی دہلیز پر سرکار خدمات کے فراہمی اب لاہور میں دستیاب
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے دستک ایپ کے ذریعے گھر گھر غربا کی دہلیز تک حکومتی خدمت پہنچانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ مرحلہ وار پورے پنجاب میں پھیلائے جانے کا ہے ابھی ابتدائی طور پر لاہور میں یہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اس کے دو حصے ہیں ایک سہولت کار ہیں جو عوام کی دہلیز تک حکومتی خدمات پہنچائیں گے اور دوسرے شہری ہیں
دستک ایپ پر شہری اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور ضرورت کی اشیاء سہولت کار سے رابطہ کر کے منگا سکتے ہیں۔
حکومتی خدمات کے حصول کے لیے شہری درخواست کیسے دے؟
دستک ایپ کا جدید طریقہ کار یا ماڈل شہریوں کو حکومت سے منظور شدہ سہولت کاروں سے براہ راست جوڑتا ہے اور ضروری سہولیات کی دہلیز تک بروقت فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
- مرحلہ نمبر1 دستک ایپ گھر کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی موبائل ایپلیکیشن ایپ سٹوری یا پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں
مرحلہ نمبر 2 اپنا پروفائل بنائیں اور لاگ ان کریں۔
مرحلہ نمبر 3 متعلقہ خدمت کا انتخاب کریں۔
مرحلہ نمبر 4 سہولت کار کی امد کے لیے وقت اور جگہ کا انتخاب کریں۔
مرحلہ نمبر 5 نمبر پانچ درخواست جمع کرائیں۔
سہولت کار اپ کے منتخب کردہ وقت اور جگہ پر ائے گا اپنا درخواست فارم پر کریں اور اپنی درخواست کے مکمل مرحلے پر اختیار پائیں۔
سہولت کار بننے کے لیے دستک ایپ پر رجسٹریشن کیسے کرائی جائے؟
کوئی بھی شہری کمیشن کے عوض عوام کو ان کی دہلیز تک خدمات کی فراہمی کے مقصد کے تحت سہولت کار بننے کے لیے درخواست دے سکتا ہے دستک کا سہولت کار بننے کے لیے درج زیل طریقہ کار پر عمل کریں
مرحلہ نمبر ایک دستک فسیلیٹیٹر ایپ ایپ سٹور یا پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں
مرحلہ نمبر دو سائن اپ کا بٹن دبائیں۔
مرحلہ نمبر تین فارم پور کریں۔
مرحلہ نمبر چار مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں۔
مرحلہ نمبر پانچ جمع کرائیں۔
جانچ پڑتال کے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے درخواست دہندگان کو پی ائی ٹی بی کی جانب سے گھر کی دہلیز پر خدمات کے فراہمی کے لیے تربیت دی جائے گی۔
سہولت کاروں کے لیے اہلیت کا معیار درج ذیل ہے
لاہور کے اہل شہری بطور سہولت کا رجسٹریشن کے لیے بذریعہ دستک فسیلیٹیٹر موبائل ایپلیکیشن پر اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
درخواست دہندہ کی عمر 18 سال سے زائد ہونا لازمی ہے۔
کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ یا ایف اے ایف ایس سی اے لیولز ہو۔
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حامل ہو۔
اپنے نام پر بینک اکاؤنٹ کا حامل ہو۔
ذاتی موٹر بائیک اور مستند ڈرائیونگ لائسنس لازمی رکھتا ہو۔
موبائل یا ٹیبلٹ بمع انٹرنیٹ کنکشن ڈیٹا رکھتا ہو۔
بائک سکیم 2024 آن لائن اپلائی
اس طرح حکومت پنجاب کی جانب سے نئے منصوبہ دستک ایپ کے ذریعے آپ بطور شہری یا بطور سہولت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں