علی امین گنڈاپور

مارچ؛ نو منتخب وزیر اعلی علی امین گنڈاپور آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

2 مارچ، نو منتخب وزیر اعلی علی امین گنڈاپور آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے
خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلی علی امین گنڈا پور آج وزارت اعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختون خواہ کی نئی کابینہ میں شامل ہونے والے ارکان کی فہرست بھی تیار ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خواہ کی نئی کابینہ کے لیے اراکین کے ناموں کی فہرست تیار ہو گئی ہے فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کی فہرست بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے گی۔
بانی پی ٹی ائی کی منظوری کے بعد کابینہ کی حتمی تشکیل عمل میں لائی جائے گی نئی کابینہ سے متعلق نو منتخب وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کابینہ سے متعلق پیر کو پاکستان تحریک انصاف انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کروں گا صوبائی کابینہ کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top