بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے 3 ماہ کی قسط جاری کر دی گئی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے 3 ماہ کی 10500 کی قسط جاری کر دی گئی ہے
حکومت پاکستان کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین افراد کے لیے 10500 کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو 8000 کی سہ ماہی قسط دی جاتی تھی۔ لیکن حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے 2000 روپے اضافہ کرنے کے ساتھ کہا تھا کہ یہ 2000 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غرباء کے لیے حکومت کی جانب سے تحفہ ہیں۔
یہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مستحقین کے خاندان میں ایک سربراہ کے لیے جاری کی جاتی ہے اور عام طور پر یہ رقم خاتون سربراہ کے شناختی کارڈ پر جاری کی جاتی ہے
تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آخری سہ ماہی قسط نومبر 2023 میں جاری کی گئی تھی اور اب تین ماہ یعنی (دسمبر, جنوری اور فروری) کی قسط مارچ میں جاری کی گئی ہے
رقم کی تقسیم بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے کی جاتی ہے ایچ بی ایل کنیکٹ ٹیبلٹ یا حبیب بینک کے اے ٹی ایم مشین پر بائیو میٹرک تصدیق کرنے کے بعد یہ رقم وصول کی جا سکتی ہے. ملک بھر میں منتخب کردہ دکانوں اور شراکت دار بینکوں کے مخصوص کیمپس کے ذریعے بھی یہ رقوم وصول کی جا سکتی ہیں۔

جموں کشمیر گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ کے لیے الفلاح بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا شراکت دار ہے جو ان علاقوں میں ادائیگیاں فراہم کرتا ہے جبکہ حبیب بینک بلوچستان، اسلام آباد پنجاب اور سندھ کے لیے نامزد بینک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top