مریم نواز

26 فروری؛ مریم نواز وزیراعلی پنجاب نے ہیلتھ کارڈ بحال کرنے اور ایئر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا

نو منتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے دل میں کسی کے لیے انتقام کی خواہش نہیں ہے جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی وزیراعلی ہوں سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔
وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے کے بعد مریم نواز کا اسمبلی میں پہلا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پارٹی قیادت، کارکنوں اور ووٹ دینے والی تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن آج ایوان میں ہوتی اور جمہوری عمل کا حصہ بنتی شور شرابہ کرتی تو مجھے خوشی ہوتی میں ان سب کی بھی وزیراعلی ہوں جنہوں نے ووٹ نہیں دیا۔
اپوزیشن سے کہتی ہوں کہ میرے دروازے ان کے لیے بھی کھلے رہیں گے کیونکہ میں ان کی بھی وزیراعلی ہوں میں مسلم لیگ نون کی نہیں پنجاب کے ساڑھے 12 کروڑ عوام کے وزیراعلی ہوں۔
نو منتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جن امتحانات سے گزر کر یہاں تک پہنچی ہوں اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
ایسا وقت بھی دیکھا جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی جب آپ انتقام کا نشانہ بن کر کسی عہدے پر پہنچتے ہیں تو تاثر ہوتا ہے کہ آپ بھی انتقام کا بدلہ لیں گے۔
لیکن میرے دل میں کسی سے انتقام لینے کی خواہش نہیں ہے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنانے والوں کی شکر گزار ہوں سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔
میرا وزیراعلی بننا ہر پاکستانی خاتون کے لیے ایک اعزاز ہے میں آج سے ہی اپنے منشور پر عمل درآمد شروع کر دوں گی۔

مریم نواز نے صوبے میں کیا کام کرنے کا اعلان کیا؟

مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری نظر کے سامنے سکول جانے سے محروم بچہ اور غریب کسان ہے۔
کاروباری طبقے کو تمام تر کاروباری سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
کاروباری طبقے کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولتیں دیں گے گھر بیٹھے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے وسائل مہیا کیے جائیں گے۔
نوجوانوں کو سود فری قرض فراہم کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف میری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے کرپشن روکنے کے لیے ایک ٹھوس میکنزم لے کر آئیں گے۔
اور عوام سے رابطے کے لیے میری ہیلپ لائن سب کے لیے کھلی رہیں گی ہم عوام کے خادم ہیں کرسی لے کر بیٹھنے نہیں ائے۔

پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنانے کا اعلان۔

پنجاب اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ بحال کریں گے. اور 12 ہفتوں میں ایر ایمبولنس سروس شروع کریں گے۔ہیلتھ کارڈ کرپشن کی نظر ہو رہا تھا ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کر کے جاری کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے لیے نگہبان کے نام سے ایک ریلیف پیکج بنایا گیا ہے۔مستحقین کو ان کی دہلیز پر ان کا حق پہنچایا جائے گا۔سستے رمضان بازار بھی لگائیں گے اور ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو موثر بنایا جائے گا۔

60 اور 70 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے مستحقین کی صف میں آتے ہیں پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا چاہتی ہوں پنجاب میں مستحقین سے متعلق مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیس کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہ رکھنے والے ذہین طلبہ و طلبات کا بوجھ حکومت پنجاب اٹھائے گی۔

ایسے ذہین طلباء کو عالمی معیار کی یونیورسٹیوں میں تعلیم دلوائی جائے گی۔

پنجاب میں کم از کم پانچ آئی ٹی سینٹر بنائے جائیں گے۔

طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ فراہم کیے جائیں گے اور اسکالرشپ فراہم کی جائے گی انہوں نے صوبے کے ہر ضلع میں دانش سکول بنانے کا بھی اعلان کیا۔

امیر اور غریب کی تعلیم کا فرق ختم کیا جائے گا مریم نواز

خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کا اِدارہ اس وقت بڑے موثر انداز میں کام کر رہا ہے پولیس سمیت دیگر اداروں میں انٹرنشپ پروگرام شروع کیا جائیں گے۔

طلبہ اور دیگر نوجوانوں میں الیکٹرک موٹر بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔
نو منتخب وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا نئے اساتذہ کی بھرتیاں بھی شروع کی جائیں گی۔

تعلیمی اداروں میں سہولتوں کا فقدان ختم کیا جائے گا۔

پنجاب میں اسکول ٹرانسپورٹ سسٹم دیں گے سکولوں کے نصاب پر نظر ثانی کی جائے گی امیر اور غریب طالب علم کے درمیان تعلیم کا فرق ختم کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 43 بنیادی خدمات کو ڈیجیٹلائز کریں گے آپ کی فون کال پر خدمات آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچ جائیں گی۔

لاہور کو فری وائی فائی شہر بنائیں گے پانچ سال کے اندر انٹر سٹی اور آؤٹ سٹی سڑکیں مضبوط اور محفوظ بنائیں گے۔

تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میٹرو بس سروسز شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں 👇

220 ووٹ لے کر مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئیں

عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کی کوشش کریں گے مریم نواز

(جیو نیوز)انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی بننے کے باعث لاہور شہر میں کرائم ریٹ 25 فیصد سے زیادہ کم ہو گیا۔

صوبے کے 18 شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹس بنائیں گے۔

تھانہ کلچر مزید بہتر بنائیں گے صوبے میں ماڈل پولیس اسٹیشنز بنائیں گے۔

مختلف جیلوں میں رہی ہوں وہاں کی سہولتوں سے متعلق جانتی ہوں جیلوں میں قیدیوں کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ رعایتی نرخوں میں کسانوں تک جدید مشینری فراہم کریں گے۔

کسانوں کو جدید مشینری کی فراہمی کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف دینا ممکن نہیں بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ٹیمیں بٹھا دی ہیں۔

کوشش کریں گے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صاف ستھرا پنجاب اسکیم کے تحت اضلاع کے درمیان مقابلہ کا رجحان پیدا کیا جائے گا۔

آلودگی سے نجات کے لیے ٹیمیں بٹھا دی ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
مریم نواز نے وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد تفصیلی خطاب کیا اور آئندہ پانچ سالوں کا لائحہ عمل بیان کیا اور پیش کردہ منشور کے مطابق کام کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top