Pakistan super league season 9

انتظار ختم پاکستان سپر لیگ 9 کا میلہ آج سے سجے گا

کرکٹ کے شائقین کا انتظار ختم پی ایس ایل سیزن نو کا میلہ آج سے شروع ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ 9 کا پہلا میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ کے شروع ہونے سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس کے اندر ملک کے معروف فنکار شرکت کر کے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جبکہ شائقین کے لیے لیزر شو اور آتش بازی بھی کی جائے گی۔
پی ایس ایل کے افتتاحی تقریب شام ساڑھے چھ بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگی شائقین کا داخلہ ساڑھے تین بجے شروع ہو جائے گا افتتاحی تقریب میں گلوکار عارف لوہار، آئمہ بیغ، علی ظفر اور نوری پرفارم کریں گے۔
دوسری جانب دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کی ٹیموں کو جوائن کر لیا ہے اور ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کی تیاری مکمل ہے۔
تا ہم پاکستان سپر لیگ 9 نے چھ ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ کا فائنل میچ 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top