الیکشن کے بالکل قریب بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دو اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دو دھماکے ہوئے۔ ایک پشین میں آزاد امیدوار اسفندیار کے دفتر کے باہر اور دوسرا قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ ہوا جس میں 24 افراد جان بحق ہو گئے۔
یاد رہے اس سے قبل حال ہی میں جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے اوپر حملے ہوئے جن میں متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں۔