بار سلونا سپین میں جیل میں تین ہسپانوی بہن بھائیوں کے مبینہ قاتل دلاور حسین چوہدری نے جیل میں قید دوسرے ساتھی قیدی کو قتل کر دیا ہے قتل کرنے کے بعد جیل حکام کو خود اطلاع دی۔
سپینش میڈیا کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد جیل حکام نے قاتل دلاور حسین کو الگ بیرک میں منتقل کر دیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ساتھی قیدیوں کے درمیان کسی بھی جھگڑے کا ثبوت نہیں ملا جیل حکام جب موقع پر پہنچے تو مقتول ہلاک ہو چکا تھا۔
دلاور حسین پاکستان کا شہری ہے اور مبینہ طور پر 50 ہزار یورو قرض واپس نہ کرنے پر تین بہن بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے اور سپینش کی جیل میں بند ہے۔