عمران خان کیخلاف عدت میں نکاح کیس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح سے متعلق کیس سننے والے جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔
گزشتہ روز جمعہ کے دن جسٹس قدرت اللّٰہ نے 14 گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج تقریباً دن کے 2:30 بجے پرسنایا۔
فیصلہ کی تفصیل بعد میں شائع کی جائے گی