جمعیت علماء اسلام

بلوچستان، جمعیت علماء اسلام کی حکومت سازی کی پیشکش پر اسحاق ڈار نے جے یو آئی کے وفد کو جواب دیا کہ مولانا آپ نے بہت دیر کر دی۔

اسلام آباد: حکومت سازی کے لیے مشاورت کے حوالے سے مسلم لیگ نون اور جمعیت علماء اسلام کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ نواز کے وفود کے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔
جمعیت علماء اسلام کے سیکٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام اور نون لیگ کم از کم بلوچستان میں حکومت بنا سکتی ہیں ۔
اس پر مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ مل کر چلایا جائے لیکن مولانا اپ نے بہت دیر کر دی گزشتہ چار دن سے آپ سے رابطہ کر رہے تھے لیکن رابطہ نہیں ہوا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں شراکت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
مسلم لیگ نون بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنا رہی ہے۔
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام اور ہمارا پرانا ساتھ ہے ہم گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں جمیعت علماء اسلام کی پیشکش کے حوالے سے اعلی قیادت کو اگاہ کیا جائے گا۔
وفود کے اجلاس کے اختتام پر مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار نے جمعیت علماء اسلام کے وفد کو جواب دیا کہ اب اعلی قیادت ہی اس پر کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔

مزید اہم خبریں:

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top