فلسطینیوں کو 6 ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے وزیر خارجہ

فلسطینیوں کو 6 ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے وزیر خارجہ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطینی باشندوں کو چھ ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے اور وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے لیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے ماسکو اور بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہے گا۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی
اس سے قبل پاک فوج کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں بھی اس بات کا عزم کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ آخری سانس تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version