Bilawal Bhuttu Zardai Reaction in Imran Khan case

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر بلاول زرداری کا تعجب اور اظہار افسوس

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر بلاول زرداری کا تعجب اور اظہار افسوس

حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا:

مخالف سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم پر مبنی تشدد کی سیاست کر رہے ہیں۔ سیاست میں اتنا آگے نہیں جانے چاہیے۔

نیوز اخبار اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشرہ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے فیصلے پر تعجب اور افسوس کا اظہار کیا۔

سابق وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ سائفر اور توشہ خانہ کیس پر میرا مؤقف واضح ہے لیکن عدت میں نکاح کے کیس پر تعجب اور افسوس ہوا سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔

حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتیں تشدد نفرت اور تقسیم پر مبنی سیاست کر رہے ہیں.

سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جا رہی ہے جن سیاسی جماعتوں سے ہمارا مقابلہ ہے ان کو عوام اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

حیدرآباد کے عوام نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہیں پیپلز پارٹی ایسی سیاست کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاق میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو نفرت کی سیاست کر رہی ہے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جا رہی ہے چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے 90 کی دہائی جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے میں اگر وزیراعظم بنا تو منشور کے دس نکات پر عمل کر کے دکھاؤں گا.

انہوں نے کہا کہ اگر میں وزیراعظم بنا تو نوجوانوں کو جب تک روزگار نہیں ملے گا ہم ان کا خیال رکھیں گے۔

غریب عوام کے لیے 35 لاکھ گھر مالکانہ حقوق کے ساتھ بنا کر دکھاؤں گا آٹھ فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر شیر کو چوتھی بار وزیراعظم بننے سے روکیں گے۔
غریبوں مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کی ہر ممکن امداد کریں گے ہمیں اشرافیہ سے رقم چھین کر غریب عوام تک پہنچانی ہے تیر پر ٹھپہ لگا کر شیر کا شکار کریں گے۔

جلسے میں پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت نے بھی شرکت کی اور عوام کے جذبات کو گرمایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version