More attacks in the Middle East USA statement

ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر مشرق وسطی میں مزید حملے کریں گے، امریکہ

ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر مشرق وسطی میں مزید حملے کریں گے، امریکہ

امریکہ نے مشرق وسطی میں مزید حملے کرنے کا عندیہ دے دیا.

وائٹ ہاؤس؛ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ہم اس بارے میں مزید حملوں اور دیگر ایکشنز کا بھی سوچ رہے ہیں۔

جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جب بھی ہماری فورسز پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جائے گا تو امریکا اس کا جواب دے گا۔

ایک موقعے پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ایران کے اندر حملہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تا انہوں نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے امریکی فوج ہمیشہ محتاط رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے چند روز قبل عراق، شام اور یمن میں حملے کیے جن میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ امریکا کے ساتھ مل کر برطانیہ نے بھی ہفتے کی شب یمن میں حوثیوں پر حملے کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version