Israel Palestine war updates

اسرائیل کی دو ریاستی حل کی مخالفت پر فرانس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی دھمکی دے دی

فرانسیسی صدر نے اسرائیل کی طرف سے دو ریاستی حل کی مخالفت پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی دھمکی دے دی۔

رائٹرز کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے جمعہ کے روز کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب فرانس کے لیے ممنوع نہیں رہا۔

 انہوں نے کہا اگر دو ریاستی حل کی کوششیں اسرائیل کی مخالفت کی وجہ سے رک جائیں تو پیرس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

 رائٹرز کے مطابق اگر فرانس حقیقی مذاکرات کے بغیر فلسطینی ریاست کو اس طرح یک طرفہ طور پر تسلیم کرتا ہے تو اس سے زمینی صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ تا ہم علامتی اور سفارتی اعتبار سے اس کا وزن ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یمن نیتن یاہو نے فلسطینی خود مختاری کے خلاف اپنا مؤقف دوہراتے ہوئے کہا کہ وہ اردن کے مغرب میں مکمل اسرائیلی سکیورٹی کنٹرول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 جس کا مطلب ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی امکان نہیں ہے واضح رہے کہ فرانسیسی قانون سازوں نے 2014 میں اپنی حکومت سے ووٹ دے کر مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرے۔

 تاہم فرانس کے لیے یہ ایک علامتی اقدام ہے جس کا فرانس کے سفارتی مؤقف پر بہت کم اثر پڑے گا۔

سوموار کو پیرس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ملاقات میں امانوئل مکرون نے کہا کہ خطے میں ہمارے شراکت دار بالخصوص اردن اس پر کام کر رہا ہے اور ہم ان کے ساتھ اس پر کام کر رہے ہیں۔

 ہم یورپ اور سلامتی کونسل میں اس میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں فرانس کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ممنوع نہیں ہے۔

فرانس کے صدر نے رفح شہر پر حملہ کرنے پر اسرائیل کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں اسرائیلی جارحیت صرف غیر معمولی انسانی تباہی کو جنم دے سکتی ہے اور یہ اس تنازعہ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگی۔

 مجھے بھی اردن اور مصر کی طرح آبادی کے بڑے پیمانے پر جبری بے گھر ہونے کے خدشات ہیں۔

 یہ بین الاقوامی قانون کی ایک نئی سنگین خلاف ورزی ہوگی اور خطے کی کشیدگی میں اضافے کا ایک بڑا خطرہ پیدا کرے گا۔

فرانسیسی صدر نے بدھ کے روز نیتن یاہو سے کہا تھا کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد ناقابل برداشت ہے اور وہاں اسرائیل کی کاروائیاں بند ہونی چاہیے یاد رہے فرانس بھی دو ریاستی حل کے لیے کوشاں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version