israel palestine conflict mun

Israel Gaza Conflict Today Update

غزہ اسرائیل تنازعہ، ١٢٠ دن مکمل

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 27,131 افراد ہلاک اور 66,287 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ اور اسرائیل کی جنگ میں مختلف ممالک کی آپس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملوں کے جواب میں
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں شام اور عراق میں ایران سے منسلک 85 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

علاقائی کشیدگی

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اردن میں ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بدلے میں عراق اور شام میں ایرانی تنصیبات پر 85 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، رات بھر ہونے والے فضائی حملوں میں ایران سے بالواسطہ یا بلا واسطہ
تعلق رکھنے والے 18 جنگجو مارے گئے۔ تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ امریکی حکام نے صرف یہ کہا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں حلاکتیں ہوئی ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس نے عراق کے اندر اپنے فضائی حملے کرنے سے پہلے عراق کو آگاہ کیا تھا۔ جبکہ عراقی فوج نے اس حملے کو "عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ "عراق اور خطے کو سنگین نتائج کی طرف لے جا سکتا ہے”۔

جنگ کے انسانیت پر اثرات اور لڑائی

یونیسیف نے کہا کہ غزہ کے تقریباً تمام 12 لاکھ بچوں کو ذہنی صحت کی مدد کی ضرورت ہے۔
ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں تقریباً 17,000 بچے لاوارث ہو چکے ہیں یا تنازع کے دوران اپنے خاندانوں سے الگ ہو گئے ہیں۔ جن کے پاس کوئی سہارا نہیں ہے
اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے رفح کراسنگ پر حملہ کرنے کا وعدہ کیے جانے کے بعد 10 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں کو یہ خدشی یے کہ اسرائیلی فوج پھر سے حملہ کرے گی ۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں جمعرات اور جمعہ کی سہ پہر کے درمیان 112 فلسطینی ہلاک اور 148 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی حکام نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 27,131 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 66,287 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں پھر سے نظر ثانی کی گئی اور نظر ثانی شدہ تعداد 1,139 ہے۔

سفارت کاری

بیروت میں حماس کے ایک سینئر رہنما اسامہ حمدان نے قطر، مصر، اسرائیل اور امریکہ کے حکام کی جانب سے پیش کی جانے والی کثیر الجہتی تجویز کے جواب میں کہا کہ یہ تجویز ناقابل قبول ہے کیونکہ اس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی شامل نہیں ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مختلف غیر ملکی دورے کریں گے جن میں اسرائیل، سعودی عرب، مصر اور قطر کا دورہ بھی شامل ہیں اور توقع ہے کی جا رہی ہے کہ وہ غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ میں وقفے کے لیے زور دیں گے۔
ڈی پی اے نیوز ایجنسی کے مطابق، جرمنی کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کو رفح کراسنگ پر فوجی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے پر خبردار کیا ہے۔
تقریباً 800 یورپی اور امریکی آفیشلز نے اپنی حکومتوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ کو "اس صدی کی بدترین انسانی تباہیوں میں سے ایک” قرار دیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب ایک چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 20 سال کی عمر کے دو فلسطینی ظلم کا نشانہ بنایا گیا اور شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا۔
اور اطلاعات ملی ہیں کہ نابلس کے مشرق میں بلاتا پناہ گزین کیمپ، نابلس گورنری میں روجیب اور برقع کے قصبوں، نابلس کے شمال مشرق میں توباس شہر، بیت تمر اور العروج کے دیہات میں، جو بیت المقدس کے مشرق میں واقع ہیں، میں اسرائیلی فوج کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version