موٹر ریسنگ میلہ

موٹر ریسنگ میلہ چولستان کے صحرا میں سجے 3 سب سے بڑے میلے

چولستان کے صحرا میں سجا سب سے بڑا موٹر ریسنگ میلہ

چولستان کے صحرا میں موٹر ریسنگ میلہ سجا جس میں دھول اڑاتی فراٹے بھرتی ہچکولے کھاتی بھاری بھرکم گاڑیوں کے اعصاب شکن مقابلے ہوئے جن میں زین محمود نے میدان مار لیا۔
ریسنگ کیمپ پانچوں دن جنگل میں منگل کا نظارہ دکھائی دیا۔

ونر آف موٹر ریسنگ میلہ

آخری روز پری پیئرڈ کیٹگری کے فائنل راؤنڈ کے مقابلے میں زین محمود نے مجموعی طور پر 462 کلومیٹر کا ٹریک تین گھنٹے 51 منٹ اور 42 سیکنڈز میں طے کر کے چولستان کے سلطان ہونے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس موقع پر زین محمود نے جیو نیوزجیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی مقابلوں میں وہ سیکنڈوں کے مارجن سے نہیں جیت سکتے تھے۔

اس مرتبہ مقابلے کے لیے پختہ ارادہ کیا ہوا تھا اللہ پاک نے مدد کی۔ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔

زین نے کہا کہ انہیں انٹرنیشنل ریسز کی بھی آفرز ہیں بہت جلد ان کی ٹیم "ٹیم ایشیا” دبئی کے صحرا میں گاڑی دوڑاتے دکھائی دے گی۔

لیڈیز کیٹگری میں کامیابی حاصل کرنے والی ماہم شیراز سٹوڈنٹ ہیں اور کراچی سے وکالت کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چار سال سے مختلف ریسز میں حصہ لے رہی ہیں، خواتین کی تعداد بڑھنے سے مقابلے بہت دلچسپ ہو گئے ہیں سلمی مروت کو ہرانا چیلنجنگ تھا۔
انگلینڈ سے آئی ہوئی زنیرہ محمود جو زین محمود کی بہن ہیں کہتی ہیں کہ پہلی مرتبہ ٹرک ریس میں حصہ لیا جس کا تجربہ زبردست رہا۔
زنیرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بائیک کبھی بھی نہیں چلائی البتہ ٹرک چلانے کی ماہر ہو گئی ہوں۔

انہوں نے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنی ڈرائیونگ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ایک اور ٹرک ڈرائیور عائشہ کہتی ہے کہ؛ وہ اس کھیل میں اپنے شوق سے آئی ہے وہ زبان سے زیادہ گاڑی تیز چلاتی ہیں. مگر نیویگیشن کے بغیر ایسا ممکن نہیں کہ کو ڈرائیور کے بغیر ڈرائیو کرنا اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے کے برابر ہے۔

موٹر بائیکس کے مقابلوں کا انعقاد۔

چولستان موٹر ریسنگ میلہ

پہلی مرتبہ چولستان میں ڈرٹ بائیکس کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

جس میں واحد خاتون فاطمہ ناصر نے شرکت کی وہ کہتی ہیں کہ وہ اس سے قبل بائیک ریس کے تین مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں چولستان ریس ون آف دی چیلنجنگ بیسٹ تھی۔
پری پیئرنگ کیٹگری میں دوسرے نمبر پر آنے والی جعفر مگسی نے چار گھنٹے چھ منٹ اور 25 سیکنڈز میں مقررہ کردہ ٹریک عبور کیا۔

جبکہ صاحبزادہ سلطان کی تیسری پوزیشن رہی۔
پری پیڈ کیٹگری کے پہلے مرحلے کے رنر اپ اور چولستان جیپ ریلی کے پائنیر میر نادر مگسی اپنی گاڑی کے ساتھ حادثے کی وجہ سے دوسرے مرحلے سے باہر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں 👇

ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 

جبکہ دفاعی چیمپین فیصل شادی خیل کی گاڑی ٹریک عبور کرنے سے قبل خراب ہو گئی۔
سٹاک کیٹگری میں بلال چوہدری نے 232 کلومیٹر کا ٹریک دو گھنٹے 16 منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ٹرک ریس مقابلوں میں پشاور کے احمد شاہ بادشاہ خیل نے ٹائٹل اپنے نام کیا ڈرٹ بائکس کے مقابلوں میں کامران شریف نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر کیمل ماؤنٹڈ بینڈ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے جیپ ریلی کی پانچوں روز خوب رنگ جمایا اختتامی تقریب الہ ڈیراور کے تاریخی مقام پر منعقد کی گئی جس میں ریس جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور انعامات کے ساتھ چیک تقسیم کیے گئے۔

موٹر ریسنگ میلہ کی طرح ہر طرح کی خبریں سیاست تازہ خبریں ایک ہی پلیٹ فارم عافی پریس پر۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version