اشیاء خورد و نوش

ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔
رمضان المقدس کی آمد آمد ہے اور مہنگائی کا جن پھر سے قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی ضلعی حکومت اور انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پیاز ،ادرک، لہسن، کینو، سیب، کیلا اور پپیتے کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔

سیب اور کنوں 400 روپے، کیلا 200 روپے درجن ہو گیا ہے پیاز کی قیمت 220 روپے اور ٹماٹر 170 روپے کلو ہو گئے۔
گھی 510 روپے، چینی 155 روپے، مٹن 2200 روپے اور چکن 620 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح تندور کی سادہ روٹی 20 روپے ہے لیکن اس کا وزن کم کر دیا گیا اور بعض جگہ پر نان کی قیمت 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔
ساتھ ہی بیکری آئٹمز میں ڈبل روٹی انڈے کے کراس بسکٹ کی قیمتیں بھی کم نہ ہو سکیں۔
رمضان پیکج میں سبسڈی دینے کی بجائے اس وقت تک تو حکومت پاکستان کی طرف سے مہنگائی کا تحفہ عوام کو دیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version