پاکستان مسلم لیگ نون

پاکستان مسلم لیگ نون نے ایم کیو ایم کے مطالبات سے اصولی اتفاق کر لیا

پاکستان مسلم لیگ نون نے ایم کیو ایم کے مطالبات سے اصولی اتفاق کر لیا
کراچی مسلم لیگ نواز نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مطالبات سے اصولی اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم کے مطالبوں پر حتمی اتفاق کے لیے مذاکرات آئندہ دنوں ہونے ہیں تاہم نون لیگ نے ہمارے مطالبات پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی حکومتوں کی خود مختاری اور مضبوطی کے لیے آئینی ترامیم اولین مطالبہ ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گورنر سندھ اور وزارتوں پر بھی مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان حتمی بات چیت ہونی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب سے قبل مذاکرات کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں 👇

وزیراعلی کا انتخاب پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا احتجاج

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی سے رائے لی گئی ہے کہ حکومت میں شامل ہوا جائے یا اپوزیشن سیٹوں پر بیٹھا جائے؟
حکومت میں جانے یا اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق فیصلہ حتمی مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version