نو مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کی تیاری مکمل حکمت عملی تیار

نو مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کی تیاری مکمل حکمت عملی تیار

نو مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کی تیاری مکمل حکمت عملی تیار
ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2024 میں جیتنے والے امیدواران جو 9 مئی کے اشتہاریوں میں شامل تھے ان کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اشتہاری افراد کے موبائلز کے آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ جیو فینسنگ موبائل ٹریکنگ بھی ہو چکی ہے اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے ایف ائی اے اور دیگر اداروں سے مدد لی جائے گی۔
لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024 میں جیتنے والے ایسے افراد جو 9 مئی کے اشتہاریوں میں شامل تھے ان کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق عام انتخابات میں جیتنے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو نو مئی کیس میں گرفتار کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی۔
ذرائع کے مطابق کامیاب امیدواروں میں میاں اسلم، علی امین گنڈاپور، امتیاز شیخ، نو مئی واقعات میں مطلوب ہیں اور عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار بھی دیا جا چکا ہے۔
اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ موبائل ٹریکنگ اور ائی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے ہیں لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابات جیتنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے مطابق ملزمان انتخابی مہم، نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔
نو مئی مقدمات کے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔
اشتہاریوں کی لوکیشن کے لیے ایف ائی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جائے گی۔
نو مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما 282 کارکن مطلوب ہیں۔
پولیس نے نو مئی میں ملوث 18 اشتہاریوں کے کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی پولیس کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں کے کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے ان رہنماؤں میں مراد سعید، اعظم خان سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حافظ فرحت عباس، کرامت علی کھوکھر، علی امین گنڈاپور، امتیاز احمد شیخ کے نام شامل ہیں۔
،واسق قیوم عباسی، علی اصغر منڈا، مسرت جمشید چیمہ جمشید چیمہ، احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی، اسد زمان چیمہ، سعید احمد سندھو، ملک ندیم عباس باڑا، غلام محی الدین دیوان، کے نام بھی شامل ہیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال حماد اظہر سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version