7 مارچ آصف علی زرداری کا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ صدارتی الیکشن کے لیے ووٹ دینے کی درخواست کی

4 مارچ آصف علی زرداری کا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ صدارتی الیکشن کے لیے ووٹ دینے کی درخواست کی۔
کراچی صدارتی انتخابات میں ووٹ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ دینے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول کو ٹیلی فون کر کے ان سے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے صدارتی الیکشن سیاسی صورتحال اور سندھ کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ سے ووٹ کی درخواست کی جس پر خالد مقبول صدیقی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ مشاورت کے بعد جلد از جلد جواب دیں گے.

کیا ایم کیو ایم آصف علی زرداری کو ووٹ دیگی؟

یاد رہے کہ دو روز قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی جماعت صدارتی الیکشن کے لیے آصف علی زرداری کو ووٹ دے گی تو ان کا کہنا تھا ابھی تک تو پیپلز پارٹی نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن جب وہ صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ کی درخواست کریں گے تو ہم بھی ان سے 15 سال کا حساب مانگیں گے الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے لیے نو مارچ کی تاریخ دے رکھی ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ دو مارچ تھی اج ریٹرننگ افیسر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن کے لیے آصف علی زرداری کو نامزد کیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں بھی پڑھیں

عوامی نیشنل پارٹی کا صدارتی انتخابات پاکستان میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version