صدارتی انتخابات پاکستان

3 مارچ، عوامی نیشنل پارٹی کا صدارتی انتخابات پاکستان میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخابات پاکستان میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے چار سدہ کے باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں شیریں رحمان، ندیم افضل چن اور نیئر بخاری شامل تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر قیادت کے علاوہ سینیٹر ہدایت اللہ خان اور سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ باچا خان مرکز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی وفد نے عوامی نیشنل پارٹی سے صدارتی انتخابات پاکستان میں آصف علی زرداری کے لیے حمایت کی درخواست کی تاہم عوامی نیشنل پارٹی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیشنل اسمبلی میں نئے وزیر اعظم پاکستان کا انتخاب آج ہوگا شہباز شریف اور عمر ایوب آمنے سامنے

اس کے بعد آصف علی زرداری کی قیادت میں وفد نے صدر اے این پی خیبر پختونخواہ ایمل ولی خان سے ملاقات کی جس کا اعلامیہ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اے این پی صدارتی انتخابات پاکستان میں آصف علی زرداری کی حمایت کرے گی۔

تاہم ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان پارٹی کے اس فیصلے سے لاعلم تھے اور انہوں نے کہا کہ اسفند یار ولی نے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا تھا زاہد خان کے مطابق پہلا بیان پارٹی کے مرکزی صدر کا تھا اب آصف زرداری سے ملاقات صوبائی صدر نے کی یہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی صدر کا معاملہ ہے جسے دونوں نے خود مل کر حل کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version