وزیر اعظم پاکستان

3 مارچ، نیشنل اسمبلی میں نئے وزیر اعظم پاکستان کا انتخاب آج ہوگا شہباز شریف اور عمر ایوب آمنے سامنے

نو منتخب قومی اسمبلی آج کے اجلاس میں قائد اعوان اور نئے وزیر اعظم پاکستان کا انتخاب کرے گی۔
حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمی کے لیے شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان ان کے مد مقابل ہوں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اسکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے تھے۔
پاکستان کے قانون کے تحت قومی اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان کے انتخابات کے لیے امیدوار کا مسلمان اور ایم این اے ہونا ضروری ہے ۔

نئے وزیراعظم پاکستان کا انتخاب کس طرح ہوگا؟
آج دن 11 بجے قومی اسمبلی کے ہونے والے خصوصی اجلاس میں نئے وزیراعظم پاکستان کا انتخاب کیا جائے گا۔
وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے اسپیکر کے حکم پر پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔
گھنٹیاں بجانے کا مقصد تمام اراکین کو اسمبلی کے اندر جمع کرنا ہوتا ہے گھنٹیاں بجائے جانے کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔
جس کے بعد قائد اعوان کے انتخاب تک قومی اسمبلی حال سے نہ کوئی باہر جا سکے گا اور نہ ہی کوئی اندر آ سکے گا کسی کو باہر یا اندر آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لیے ایوان کی تقسیم کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا اسپیکر قومی اسمبلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدواروں کے نام پڑھ کر سنائیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایک نامزد امیدوار کے لیے دائیں اور دوسرے کے لیے بائیں طرف کی لابی مختص کر دیں گے۔
قومی اسمبلی کا ہر رکن جس امیدوار کو ووٹ دینا چاہے اس طرف کی لابی کے دروازے پر اپنے ووٹ کا اندراج کروائے گا اور پھر انتخابی عمل مکمل ہونے تک لابی میں چلا جائے گا۔
اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ووٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کریں گے اور ایک بار پھر دو منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی تاکہ ارکان لابی سے ایوان میں واپس آ جائیں۔
پھر اسپیکر قومی اسمبلی قائد ایوان کے انتخابی نتائج کا اعلان کریں گے۔
اس طرح کامیاب امیدوار قومی اسمبلی میں قائد اعوان اور نیا وزیراعظم پاکستان بن جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار میاں محمد شہباز شریف کے پاس واضح اکثریت موجود ہے۔ جبکہ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کو جتوانے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version