تحریک انصاف کا خیبر پختون خواہ میں جے یو آئی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر غور

جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ حکومت بنانے سے انکار کر دیا۔ جماعت اسلامی کے انکار کے بعد خیبر پختون خواہ اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن سے مدد لینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نشستیں موجود ہیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا جمعیت علماء اسلام کے ساتھ خیبر پختون خواہ میں مخلوط حکومت بنانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک کے انصاف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ہم الیکشن سے متعلق تحفظات پر ایک صفحے پر ہیں کل پاکستان تاریخ انصاف اور جمیعت علماء اسلام کی ملاقات میں بانی پی ٹی ائی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن کو پہنچا دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز اسد قیصر کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی اور پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب کے لیے جمعیت علماء اسلام سے ووٹ مانگا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف رہنما شیر افضل مروت نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ پریس کانفرنس میں مولانا کا نام لے کر کہا جائے کہ ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں
گزشتہ روز مین سٹریم میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختون خواہ میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ساتھ رابطوں کی ہدایت کر دی ہے عمران خان نے وزیراعلی خیبر پختون خواہ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا ہے جبکہ اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی کے لیے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version