Petition for annulment of election

2024 کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی

آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے شہری علی خان نے عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کی بنیاد پر ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا جو 19 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
کیس کی سماعت کرنے والوں میں سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی کے نام بھی تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔
آٹھ فروری کو عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
دھاندلی کی شکایات پی ٹی آئی، اے این پی، جمعیت علماء اسلام، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔
پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی جانب سے بھی دھاندلی کی شکایات موصول ہوئی ہیں مگر انہوں نے ملک کے وسیع تر مفاد میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version