ابوبکر گجر کو بازیاب کرو۔

ابوبکر گجر کو بازیاب کرو؛ سینیٹر مشتاق احمد

‏جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے ایکس سابقہ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر مبشر احمد گجر کے بیٹے ابوبکر کی گمشدگی پر اس کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

نائب امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر مبشر احمد گجر کے بیٹے ابو بکر علی گجر کو خفیہ اداروں کی جانب سے  لاہور ایئرپورٹ پر  جبری طور پر جہاز سے اغواء کر کے لاپتہ کرنا قابل مذمت ہے۔ ابوبکر علی گجر ایک تعلیمی وفد کے ساتھ ملیشیا جا رہے تھے۔
جبری گمشدگی Crime against humanity ہے۔ جبری گمشدگی پاکستان کے دستور کے آرٹیکلز 9 Life and liberty , آرٹیکل 10، آرٹیکل 10اے Right to fair trail اور آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔ جبری گمشدگی ریاستی دہشت گردی ہے۔ یہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ پاکستان میں ہزاروں ‎#جبری_گمشدہ_افراد ہیں جو طویل عرصے سے جبری طور پر لاپتہ کر دیئے گئے ہیں۔ ان کے بوڑھے ماں باپ، چھوٹۓ بچے اور ان کے گھر کے افراد روز مرتے ہیں اور روز جیتے ہیں۔
جبری گمشدگی بند کرو، جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرو۔
ابوبکر گجر کو بازیاب کرو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version