غزہ؛ امداد کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کا حملہ 19 افراد شہید ہو گئے

غزہ میں بھوک و افلاس کا شکار مزید 19 فلسطینی شہری اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔
آٹے کے تھیلوں کا انتظار کرنے والے نہتے شہریوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے مشین گن سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں

کسی بھی جارہیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں صدر آصف علی زرداری

غزہ کے علاقے رفح اور دیر البلا میں گھروں پر حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک اور شدید غذائی قلت سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ترجمان عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر مارگریٹ حیرس کے مطابق غزہ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز بتا رہے ہیں کہ وہ علاقے میں بھوک اور خوراک کی کمی کی بہت زیادہ اثرات دیکھ رہے ہیں جبکہ غزہ میں شدید غذائی قلت اور بھوک کی وجہ سے بچوں بالخصوص نو زائیدہ کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ وہ نو مولودوں کو مرتا دیکھ رہے ہیں کیونکہ پیدائش کے وقت ان کا وزن بہت کم ہوتا ہے اور انہیں خوراک کی ضرورت ہوتی ہے رپورٹس کے مطابق غزہ میں موجود میڈیکل ٹیموں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ حاملہ خواتین کو بھی خوراک کی کمی کا باعث بہت سی پیچیدگی اور مسائل کا سامنا ہے جبکہ علاقے میں خوراک کا یہ بحران جنگ کا نتیجہ ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اختیار نہیں جن کے پاس اختیار ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ کی جنگ روکی جائے مصر میں رفح گذرگاہ کے دورے پر اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کے لیے رفح آیا ہوں انہوں نے کہا کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ اب انسانی امداد کی ضرورت ہے امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے اسرائیل کو انسانی امداد کے رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Exit mobile version